پاکستان July 31, 2025
Shahbaz Sayed
خوشخبری! ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، گھریلو سلنڈر 209 روپے سستا

گھریلو بجٹ پر دباؤ کا شکار افراد کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے! اوگرا نے اگست کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں واضح کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلو والے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اگست کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ یعنی جولائی کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے سے نمایاں طور پر کم ہے۔
اس کے علاوہ، جولائی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 233 روپے تھی جو اب کم ہو کر 215 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے تھوڑی سی ریلیف دینے کی ایک کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
اس بارے میں مزید