پاکستان July 19, 2025 Shahbaz Sayed

ن لیگ کی مری بیٹھک: نواز شریف کو حکومتی کارکردگی پر بریفنگ، اہم فیصلوں کا امکان

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت آج مری میں ایک اہم اجلاس کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پارٹی صدر نواز شریف شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری مشاورت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی حکومت کی کارکردگی، جبکہ مریم نواز پنجاب کی حکومتی سرگرمیوں پر نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دیں گی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال اور عوامی ریلیف اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ساتھ ہی پارٹی کو ازسر نو فعال کرنے اور مہنگائی جیسے عوامی مسائل پر مؤثر حکمت عملی کے لیے بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے جیسے اہم موضوعات پر اپنی رہنمائی فراہم کریں گے۔