پاکستان چیمپئنز کی سنسنی خیز فتح، انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست

پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔
کپتان محمد حفیظ نے 34 گیندوں پر 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ عامر یامین نے 13 گیندوں پر 27 رنز بنا کر اسکور کو مستحکم کیا۔
انگلینڈ چیمپئنز کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ٹریملیٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز ہی بنا سکی۔
فل مسٹرڈ اور ای این بیل کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔
میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جب انگلینڈ کو 16 رنز درکار تھے، تاہم سہیل خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔
پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔