نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا 21 تا 24 جولائی کا دورۂ امریکا، اقوام متحدہ میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 21 تا 24 جولائی امریکا کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے 22 جولائی کو عالمی امن، کثیر فریقی مکالمے اور یو این-او آئی سی تعاون پر مباحثوں کی میزبانی اور خطاب کریں گے، فلسطینی مسئلے پر 23 جولائی کو مباحثے کی صدارت کریں گے جبکہ دورے میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش و امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔