صحت July 18, 2025 Shahbaz Sayed

سندھ میں 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کے لیے HPV ویکسینیشن مہم آئندہ ماہ سے شروع ہوگی

صوبائی محکمہ صحت سندھ نے آئندہ ماہ سے 9 سے 14 سالہ لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے HPV ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 41 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آگاہی اور انجیکشن کی تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ حکام کے مطابق یہ ویکسین لڑکیوں کو ایک خاموش مگر خطرناک وائرس سے محفوظ رکھے گی جو بعض صورتوں میں کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔