صحت July 18, 2025 Shahbaz Sayed

زیادہ پروٹین کا استعمال شریانوں میں مواد جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پروٹین، خاص طور پر لیوسن سے بھرپور غذاؤں جیسے گوشت اور انڈے کا زیادہ استعمال ایم ٹی او آر سگنلنگ کو متحرک کر کے مدافعتی خلیوں کے ذریعے شریانوں میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی ہے مگر یہ پودوں پر مبنی خوراک کی افادیت کی طرف مزید توجہ دلاتی ہے۔