9 سالہ بچے کا بہیمانہ قتل، شہریوں کا شدید احتجاج

9 سالہ بچے کا بہیمانہ قتل، شہریوں کا شدید احتجاج - اردو خبریں

چکدرہ: پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار کر قتل کیا گیا، ملزمان لاش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سفاک قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *