400 روپے ڈیلی الاؤنس کی تجویز پر قومی ہاکی کھلاڑی برہم، ہاکی چھوڑنے کی وارننگ

400 روپے ڈیلی الاؤنس کی تجویز پر قومی ہاکی کھلاڑی برہم، ہاکی چھوڑنے کی وارننگ - اردو خبریں

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 400 روپے یومیہ الاؤنس کی تجویز کو اپنی تضحیک قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ “400 روپے تو ایک مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ہے، ہمیں اتنے قلیل معاوضے پر کھیلنے کا کہا جا رہا ہے، جو ہماری بے عزتی کے مترادف ہے۔”

انہوں نے شکوہ کیا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر ادا نہیں کیا جاتا اور اب اسے مزدور کی اجرت سے بھی کم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

کھلاڑیوں نے واضح کیا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو وہ ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
“اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے لیکن 400 روپے کی بات سن کر دل ٹوٹ گیا، ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔”

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کو 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس دیتی ہے۔
“اگر کھلاڑی 100 ڈالر سے مطمئن نہیں تو 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے؟” انہوں نے سوال اٹھایا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *