پاکستان July 25, 2025 Shahbaz Sayed

“27 سے 31 جولائی: شدید بارشوں، طغیانی اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری”

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 27 سے 30 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر پنجاب کے کئی اضلاع میں 28 سے 31 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جہاں زیادہ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

اسی تناظر میں سیاحوں اور مسافروں کو خاص احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ کمزور انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں نقصان کا اندیشہ ہے، اس لیے مقامی انتظامیہ اور عوام کو پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے۔