سیاست August 6, 2025 Shahbaz Sayed

14 اگست کو عوام باہر نکلیں — بانی کا قوم کو پیغام”

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نے ایک بار پھر عوامی شعور، آئینی بالادستی، اور آزادی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

👩‍👧 علیمہ خان کا کہنا تھا:

اللہ کا شکر ہے، ہماری بہن عظمیٰ خان کو بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا موقع ملا۔ ہم تینوں بہنیں جیل کے باہر موجود تھیں۔

بانی نے پوچھا کہ بچے پاکستان کب آئیں گے؟ اور کل کے ملک گیر احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:

“لوگ ظلم، جبر اور دباؤ کے باوجود باہر نکلے — یہ حوصلہ ہے، یہ بیداری ہے۔”

📢 “ماضی کے ڈکٹیٹرز نے بھی ایسا ظلم نہیں کیا”

بانی نے واضح الفاظ میں کہا:

“جو کچھ آج ہو رہا ہے، وہ ماضی کے آمروں کے مظالم سے بھی بڑھ کر ہے۔ یحییٰ خان نے اقتدار کے لیے ملک توڑا، آج ایک بار پھر قوم کو جکڑا جا رہا ہے۔ میڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے، لیکن آزادی کی راہ قربانی مانگتی ہے۔”

🗓️ “14 اگست کو نکلیں — یہ آزادی کا دن ہے”

بانی نے 14 اگست کو ایک نئے احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا:

“ہمیں حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ رول آف لاء ختم ہو چکا ہے، گرفتاریوں اور جیلوں سے نہ ڈریں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا:

“نااہلی کے شکار لوگوں کی جگہ کسی کو کھڑا نہ کیا جائے، یہ عمل ناجائز ہے۔”

🚫 “کے پی میں آپریشن بند کیا جائے”

کے پی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بانی نے کہا:

“اپنے ہی لوگوں کے خلاف آپریشن قابل مذمت ہے، یہ نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ مسئلے جرگوں کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔”

انہوں نے علی امین گنڈا پور پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا:

“اگر آپریشن نہیں روک سکتے تو سوچیں کہ کیا کرنا ہے۔”