نیلسن کے تازہ ڈیٹا نے امریکا میں ٹی وی دیکھنے کے رجحان کی نئی تصویر پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیلی ویژن ویو ٹائم میں یوٹیوب کا حصہ 12.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس نے پہلی بار اسٹریمنگ کو کیبل اور براڈکاسٹ ٹی وی سے آگے نکال دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بڑے میڈیا ادارے اربوں ڈالر لگا کر سبسکرائبرز کے لیے مہنگا مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہیں یوٹیوب نے صارفین کی بنائی گئی ویڈیوز، پوڈکاسٹس اور عام مواد کے بل بوتے پر خاموشی سے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ سلطنت قائم کر دی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب پر دیکھی جانے والی 49 فیصد ویڈیوز 11 منٹ یا اس سے طویل ہیں، جبکہ ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنے کے سیشنز میں سے 60 فیصد آدھے گھنٹے یا اس سے زیادہ کے ہوتے ہیں۔