یاسر سلطان کا مایوس کن پرفارمنس، جیولین تھرو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر اکتفا

یاسر سلطان کا مایوس کن پرفارمنس، جیولین تھرو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر اکتفا - اردو خبریں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یاسر سلطان نے 77.43 میٹر جیولین پھینک کر مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسر سلطان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا تھا، تاہم اس بار وہ اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ سکے۔

مقابلے میں سری لنکا کے تھرور نے 82.05 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ جاپان کے ایتھلیٹ نے 78.60 میٹر پھینک کر سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے شرکت نہیں کی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *