یادداشت کی بحالی میں نئی پیش رفت: سائنسدانوں نے دماغی بڑھاپے کو الٹنے کا راز ڈھونڈ لیا

یادداشت کی بحالی میں نئی پیش رفت: سائنسدانوں نے دماغی بڑھاپے کو الٹنے کا راز ڈھونڈ لیا - اردو خبریں

محققین نے چوہوں پر تجربات کے بعد ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق دماغ کے ہپوکیمپس (وہ حصہ جو یادداشت اور سیکھنے سے جڑا ہے) میں FTL1 نامی پروٹین کی مقدار زیادہ ہونے سے دماغی خلیات کے درمیان رابطے کمزور ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں نشوونما محدود اور یادداشت متاثر ہوتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب سائنسدانوں نے FTL1 کو کم کیا تو عمر رسیدہ چوہوں کی دماغی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔ نیورونز کے آپسی رابطے بڑھ گئے اور یادداشت کے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل محض بڑھاپے کو روکنے تک محدود نہیں بلکہ حقیقت میں دماغ کو “جوان” کرنے جیسا ہے۔

تحقیق کے سربراہ سول ویلاڈا کا کہنا تھا کہ یہ دریافت اس بات کی امید دیتی ہے کہ مستقبل میں بڑھاپے کے اثرات کو صرف سست کرنے کے بجائے الٹایا بھی جا سکتا ہے۔

مزید یہ کہ FTL1 کی زیادتی خلیاتی میٹابولزم کو بھی سست کر دیتی ہے۔ اس جینیاتی راز کی دریافت کے بعد سائنسدان اب ایسی تھراپیز پر کام کر رہے ہیں جو FTL1 کو ٹارگٹ کرکے نہ صرف جانوروں بلکہ ممکنہ طور پر انسانوں میں بھی دماغی افعال کو بہتر بنا سکیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *