ہیٹ ویوز اور بڑھاپا: نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

ہیٹ ویوز اور بڑھاپا: نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات - اردو خبریں

گزشتہ مطالعات میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ ہیٹ ویوز بالخصوص بوڑھے افراد کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہیں، تاہم وہ تحقیق زیادہ تر قلیل مدتی اثرات تک محدود رہی۔ اب جرنل نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں ہیٹ ویوز کے عمر بڑھنے اور صحت پر ممکنہ طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے تائیوان کے 24 ہزار 922 بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی اوسط حیاتیاتی (بائیولوجیکل) عمر 46 برس تھی۔ مقصد یہ جاننا تھا کہ مسلسل بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویوز انسانی جسم کے بڑھاپے کے عمل پر کس طرح اثرانداز ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق انہوں نے ریپڈ ایجنگ کو حقیقی عمر اور بائیولوجیکل عمر کے فرق کی بنیاد پر بیان کیا اور پھر اس کا تعلق ہیٹ ویوز سے جوڑ کر پرکھا۔

یہاں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حقیقی عمر تاریخِ پیدائش سے شمار ہوتی ہے، جبکہ بائیولوجیکل عمر انسانی جسم کے اعضاء اور افعال کی کارکردگی پر مبنی ہوتی ہے۔ اسی فرق کو سامنے رکھ کر محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بڑھتی ہوئی گرمی کس حد تک جسمانی نظام کو تیز رفتاری سے بڑھاپے کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *