ہدایتکار ونود چوپڑا کا انکشاف: امیتابھ بچن نے فلم کے اخراجات خود اُٹھائے، بعد میں 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں ملی

ہدایتکار ونود چوپڑا کا انکشاف: امیتابھ بچن نے فلم کے اخراجات خود اُٹھائے، بعد میں 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں ملی - اردو خبریں

ممبئی: فلم ایکلویہ: دی رائل گارڈ کے ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے قیام اور ذاتی اخراجات کا بوجھ خود اُٹھایا کیونکہ ہدایتکار دیگر اداکاروں کے اخراجات پورے کرنے کے قابل نہیں تھے۔

ونود چوپڑا کے مطابق، جیا بچن نے کہا تھا کہ ان کے شوہر ونود چوپڑا کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پائیں گے، اور اس بات کا اعتراف خود امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کیا تھا۔

ہدایتکار نے بتایا کہ شوٹنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی ان کی اور امیتابھ بچن کی لڑائیاں شروع ہوگئیں، تاہم دونوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور فلم کی تکمیل تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

ونود چوپڑا نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران تعاون پر شکریہ ادا کرنے کے لیے فلم کی ریلیز کے بعد امیتابھ بچن کو 4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے میں دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو تحفہ دینے پر ونود چوپڑا کو اپنی والدہ سے تھپڑ بھی کھانا پڑا۔ ان کے مطابق، والدہ نے پہلے بگ بی کو خود گاڑی کی چابیاں دیں، لیکن جب اصل قیمت 4.5 کروڑ جانی تو غصے میں کہا:

“یہ گاڑی تم خود لیتے تو بہتر تھا!”

ونود چوپڑا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن کو گاڑی تحفے میں دینا ان کے لیے خوشی کا باعث تھا اور یہ لمحہ وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *