گوگل کا بڑا اقدام: پاکستان میں اے آئی موڈ لانچ، سرچ اب پہلے سے زیادہ اسمارٹ

گوگل کا بڑا اقدام: پاکستان میں اے آئی موڈ لانچ، سرچ اب پہلے سے زیادہ اسمارٹ - اردو خبریں

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں صارفین کے لیے اپنا طاقتور اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے جو انگریزی زبان میں دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر پیچیدہ سوالات کے لیے تیز تر، جامع اور زیادہ اسمارٹ جوابات فراہم کرتا ہے۔

یہ موڈ دراصل گوگل کے جدید Gemini 2.5 ماڈل پر مبنی ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں لمبے اور پیچیدہ سوالات پوچھ سکتے ہیں، وہ سوالات جو پہلے متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن تھے۔

ابتدائی ٹیسٹرز کے مطابق اس موڈ کے ذریعے کیے جانے والے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ طویل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر تحقیقی کام، پروڈکٹس کا موازنہ کرنے، سفر کی منصوبہ بندی اور پیچیدہ موضوعات پر تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہوگا۔

گوگل کے مطابق یہ اے آئی موڈ صارفین کے سوالات کو ذیلی حصوں میں تقسیم کر کے بیک وقت متعدد سرچز کرتا ہے اور پھر انتہائی متعلقہ، تازہ ترین اور تفصیلی نتائج فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ مزید تحقیق کے لیے کارآمد لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ موڈ ملٹی موڈل ڈیزائن کے تحت کام کرتا ہے، یعنی صارفین متن، آواز یا تصاویر کے ذریعے بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق اس فیچر کا مقصد ویب پر موجود بہترین مواد کو زیادہ مؤثر انداز میں صارفین تک پہنچانا ہے۔

یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور iOS) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔


مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *