دنیا July 26, 2025 Shahbaz Sayed

گوگل میپ پر اندھا اعتبار پھر مہنگا پڑا، خاتون کار سمیت نالے میں جا گری

گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنا ایک بار پھر نقصان دہ ثابت ہوا۔ ممبئی میں ایک خاتون اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کی رہنمائی پر چل رہی تھیں، مگر نقشے نے انہیں بیلاپور کے بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھایا، حالانکہ درست راستہ پل کے اوپر تھا۔

خاتون نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گاڑی آگے بڑھائی اور نتیجتاً ان کی سفید کار ایک کیچڑ زدہ نالے میں جا گری۔

خوش قسمتی سے قریبی میرین سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت نکال لیا، جب کہ بعد میں بھاری کرین کی مدد سے گاڑی بھی باہر نکال لی گئی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں، گزشتہ سال اتر پردیش میں بھی 3 افراد اسی طرح ٹوٹے ہوئے پل سے نیچے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔ نیپال-گورکھپور روٹ پر بھی ایک کار نامکمل فلائی اوور سے گرنے سے بال بال بچی تھی۔

ماہرین کی وارننگ:

  • زیر تعمیر علاقوں

  • کمزور انفراسٹرکچر

  • اور خراب موسم میں
    نقشے پر مکمل بھروسا نہ کریں، بلکہ راستے کی خود تصدیق ضرور کریں۔