گورنر سندھ کو ہٹانے کی درخواست — ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

گورنر سندھ کو ہٹانے کی درخواست — ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس - اردو خبریں

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ ’’کیا عدالت گورنر کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟‘‘

درخواست گزار احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں صدرِ مملکت کو فریق بنایا گیا ہے، اس لیے عدالت صدر کو ہدایات جاری کر سکتی ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ گورنر سندھ کو آخر کیوں ہٹایا جانا چاہیے؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ گورنر کا منصب غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنر سندھ سیاسی جماعت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق گورنر وفاق کے نمائندے کے طور پر غیر جانبدار رویہ اپنانے کے پابند ہیں۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا اور فریقین سے 8 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔


مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *