معروف گلوکار عاطف اسلم پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ان کے والد محمد اسلم 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ محمد اسلم کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ان کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
اس افسوسناک خبر پر عاطف اسلم کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سبھی سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعا اور تعزیت کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔