وینکوور: کینیڈا کی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، 8 سے 13 اکتوبر تک بی سی پلیس اسٹیڈیم وینکوور میں پہلی بار انڈور اسٹیڈیم میں روشنیوں کے جلو میں بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد ہوگا۔
ایونٹ کی فرنچائز ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں کئی نامور پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔