کیا پاکستان کے پاس وسیع تیل کے ذخائر موجود ہیں؟

کیا پاکستان کے پاس وسیع تیل کے ذخائر موجود ہیں؟ - اردو خبریں

پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ جب امریکی صدر ٹرمپ پاکستان میں بڑے تیل کے ذخائر کا بتا رہے ہیں تو ہماری حکومت کیوں خاموش ہے؟ اس کے جواب میں وزیر مملکت پیٹرولیم، علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں تیل کے ذخائر موجود ہونے کے امکانات ہیں، لیکن اس کی درست مقدار کا اندازہ تیل کمپنیوں کی تلاش کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت اور ترکی سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں کو تیل کی تلاش کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوئی گیس سے بھی بڑے تین گیس فیلڈز دریافت ہوئے ہیں اور حیدرآباد میں بھی تیل و گیس کی تلاش کا کام جاری ہے۔


ٹرمپ کے بیان پر سوالات

نفیسہ شاہ نے ایک اور سوال اٹھایا کہ کیا امریکی صدر بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس طرح کے ٹویٹ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایک دن بھارت کو تیل برآمد کر سکتا ہے۔ اس پر وزیر مملکت نے کہا کہ مختلف غیر ملکی کمپنیوں کو تلاش کے مواقع دیے جا رہے ہیں تاکہ ذخائر کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

سید نوید قمر نے بھی پوچھا کہ کیا امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک کو یہ مواقع دیے جائیں گے؟ جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کو یہ مواقع دیے جائیں گے تاکہ پاکستان اپنی تیل اور گیس کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *