کپل شرما شو کو کیکو شاردا نے کہا الوداع، مداحوں میں مایوسی

کپل شرما شو کو کیکو شاردا نے کہا الوداع، مداحوں میں مایوسی - اردو خبریں

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین کیکو شاردا نے کپل شرما کے مقبول شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اب ایمازون کے نئے کامیڈی شو کا حصہ بنیں گے۔

ابھی تک اس خبر کی نہ تو کیکو شاردا اور نہ ہی کپل شرما شو کی ٹیم نے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید کی ہے، تاہم مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا کردار شو کی جان اور سب کا پسندیدہ رہا ہے، ان کے بغیر کپل شرما شو ادھورا لگے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ چکے تھے لیکن مداحوں کے اصرار پر کرشنا اور سنیل گروور نے شو میں واپسی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *