پاکستان July 26, 2025 Shahbaz Sayed

کوریئر کمپنی کی ڈکیتی کا ڈراما بے نقاب، ڈلیوری بوائے ماسٹر مائنڈ نکلا

پولیس نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم لوٹنے کے لیے رچائے گئے جعلی ڈکیتی کے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واردات کا اصل ماسٹر مائنڈ خود ڈلیوری بوائے تھا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ 21 جولائی کو پیش آیا، جب ڈلیوری بوائے کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا۔

اس دوران منصوبہ بندی کے تحت جعلی ڈکیتی کی گئی، اور ملزمان کو کیمرے میں جھوٹی واردات اور فرار ہوتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند دن پہلے ہی اس پلان پر متفق ہوئے تھے۔

ایس پی اخلاق احمد تارڑ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 21 ہزار روپے نقدی، 2 پستول، اور موبائل فون برآمد کر لیے۔

ملزمان زین، محسن، اور احسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔