کوئٹہ کے نواح میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، 13 گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ایک مرد اور ایک خاتون کے قتل کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ 4 جون 2025 کو پیش آیا تھا، جس میں بانو بی بی اور احسان اللہ سمالانی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
عدالتی حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عدالت کے حکم پر قبر کشائی کی گئی، جس کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق:
-
بانو بی بی کو 7 گولیاں
-
احسان اللہ سمالانی کو 9 گولیاں ماری گئیں
تحقیقات میں پیش رفت، 13 گرفتاریاں
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور مزید چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس سفاک واردات میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔