“کرکٹ بدل چکی ہے” — مکی آرتھر کا پاکستان ٹیم کے حوالے سے اہم بیان

“کرکٹ بدل چکی ہے” — مکی آرتھر کا پاکستان ٹیم کے حوالے سے اہم بیان - اردو خبریں

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں کھلاڑی بہترین ہیں لیکن اب کرکٹ پہلے جیسی نہیں رہی بلکہ وقت کے ساتھ بدل چکی ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمتِ عملی کے مطابق ٹیم کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، اور یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ ہر دور میں سوچ اور انداز مختلف ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نے دنیا کی نمبر ون پوزیشن حاصل کی، جو ایک بڑا اعزاز تھا۔ اس کامیابی کے پیچھے میری اور اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کی مشترکہ پلاننگ اور محنت شامل تھی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *