ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی سیل شدہ عمارت ازخود ڈی سیل کرنے پر برہمی، 48 گھنٹے میں خالی کرنے کا حکم

ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی سیل شدہ عمارت ازخود ڈی سیل کرنے پر برہمی، 48 گھنٹے میں خالی کرنے کا حکم - اردو خبریں

کراچی ہائی کورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے سیل کی گئی عمارت کو مالکان کی طرف سے ازخود ڈی سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائشی عمارت میں اسکول چلانے پر 2023 میں عمارت کو سیل کیا گیا تھا، جبکہ 2018 میں بھی کمرشل سرگرمیوں کی بنا پر یہ عمارت سیل کی جاچکی تھی۔

ایس بی سی اے کے مطابق، مالک یا کرایہ دار نے بغیر اجازت عمارت کو ڈی سیل کیا، جس کے بعد 13 اگست کو دوبارہ سیل کیا گیا۔ فیلڈ اسٹاف نے کئی بار دورہ کیا لیکن دروازہ اندر سے بند ہونے کے باعث کمرشل سرگرمیوں کا کوئی براہِ راست ثبوت نہ مل سکا۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ ازخود ڈی سیل کرنے پر فوجداری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ متنازعہ عمارت کو 48 گھنٹوں کے اندر خالی کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *