کراچی: جہانگیر روڈ کھنڈرات کا منظر، شہری پریشان

کراچی: جہانگیر روڈ کھنڈرات کا منظر، شہری پریشان - اردو خبریں

گرومندر سے تین ہٹی پل تک جانے والی جہانگیر روڈ، جو ضلع شرقی کو وسطی سے جوڑتی ہے اور کراچی کی “لائف لائن” کہلاتی ہے، حالیہ بارشوں کے بعد شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

شہریوں کے مطابق چند ماہ قبل مرمت ہونے کے باوجود بارشوں کے بعد دونوں ٹریکس پر گڑھے اور کھڈے بن گئے، جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سے لے کر ذاتی گاڑیوں تک سب متاثر ہیں، جبکہ گاڑیوں کے انجن اور پرزہ جات خراب ہونے سے شہریوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

شام کے اوقات میں ٹریفک دباؤ کے باعث 10 سے 15 منٹ صرف راستہ عبور کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے طنزیہ کہا کہ اگر انتظامیہ کے پاس وسائل نہیں تو وہ چندہ دینے کو بھی تیار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بڑی سہولت کی خواہش نہیں بلکہ صرف بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری چاہیے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہانگیر روڈ پر نکاسی آب، صفائی اور مرمتی کام فوری کرایا جائے تاکہ آمدورفت کی مشکلات ختم ہوں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *