پاکستان July 26, 2025 Shahbaz Sayed

ڈیگاری دوہرے قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی اور بچوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ڈیگاری میں پیش آنے والے دہرے قتل کے واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ مقتولہ بانو بی بی، ان کے شوہر اور بچوں کے شناختی دستاویزات منظر عام پر آ گئے۔

شناختی کارڈ کے مطابق:

  • بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 ہے اور ان کی عمر 40 سال تھی۔

  • ان کے شوہر نور محمد کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1987 درج ہے۔

دوسری جانب ب فارم میں جو معلومات سامنے آئیں ان کے مطابق مقتولہ کے 5 بچے تھے:

  • بڑے بیٹے نور احمد کی عمر 15 سال

  • باسط خان 14 سال

  • فاطمہ 10 سال

  • صادقہ 7 سال

  • سب سے چھوٹا بیٹا ذاکر احمد 6 سال کا ہے

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جب کہ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔