چین میں انوکھا تجربہ: 2026 تک “حاملہ روبوٹ” متعارف کرانے کی تیاری

چین میں انوکھا تجربہ: 2026 تک “حاملہ روبوٹ” متعارف کرانے کی تیاری - اردو خبریں

چین کے شہر گوانگژو میں قائم کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا حیران کن انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا۔ مقصد یہ ہے کہ یہ روبوٹ حمل سے بچے کی پیدائش تک کے تمام مراحل انجام دے سکے۔

یہ روبوٹ مصنوعی سیال میں جنین کو پروان چڑھائے گا، جہاں ٹیوب کے ذریعے اسے غذائیت اور آکسیجن فراہم کی جائے گی، بالکل اسی طرح جیسے ایک فطری رحم میں ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس حاملہ روبوٹ کا پہلا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت تقریباً 100,000 یوآن (14,000 ڈالرز) رکھی گئی ہے۔

یہ انوکھا منصوبہ چین میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کے مسئلے کے تناظر میں کافی توجہ حاصل کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی اس پر کئی اخلاقی، قانونی اور سماجی سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *