پاکستان August 2, 2025 Shahbaz Sayed

“چینی کی قیمتوں میں کنٹرول کا بحران: کاغذی نرخ الگ، حقیقت الگ!”

وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کے فارمولے کے مطابق اگست کے لیے چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 167 روپے مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہی چینی 169 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری سطح پر ہول سیل قیمت 170 روپے فی کلو ہے، لیکن ہول سیل مارکیٹ میں چینی 172 روپے میں بیچی جا رہی ہے — یعنی دو روپے کا فرق سرکاری ریٹ اور اصل ریٹ میں!

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق، ریٹیل مارکیٹ میں صورتحال اور بھی پریشان کن ہے۔
چینی ریٹیل میں 182 سے 200 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جبکہ کمشنر کراچی نے سرکاری ریٹ 173 روپے مقرر کیا ہوا ہے۔

💬 ’’شوگر ملز سرکاری قیمت پر سپلائی نہیں دے رہیں‘‘

رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے بعد چینی کی سپلائی بہتر ضرور ہوئی ہے، لیکن شوگر ملز اب بھی اگست کی سرکاری قیمت یعنی 167 روپے پر چینی فراہم نہیں کر رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر شوگر ملز حکومتی ریٹ پر ایکس مل چینی فراہم کریں تو ہول سیل میں چینی مزید 2 روپے سستی ہو سکتی ہے۔