ٹیکنالوجی July 18, 2025 Shahbaz Sayed

چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے ایندھن اور آکسیجن بنانے کا سادہ شمسی طریقہ دریافت کر لیا

چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نے چاند سے لائے گئے مٹی کے نمونوں پر تجربہ کرتے ہوئے ایک شمسی توانائی سے چلنے والا ری ایکٹر تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی اور خلانوردوں کی خارج کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو استعمال کر کے ریگولتھ سے پانی، آکسیجن، ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسی توانائی بخش اشیاء حاصل کرتا ہے، جس سے مستقبل میں چاند پر خود کفیل انسانی کالونیوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔