چینی سائنس دانوں نے ایسا مٹیریل تیار کر لیا جو بجلی پیدا کر سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے ایسا مٹیریل تیار کر لیا جو بجلی پیدا کر سکتا ہے - اردو خبریں

بیجنگ: چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک جدید مٹیریل تیار کیا ہے جو ربر بینڈ کی طرح اپنی لچک (Elasticity) کو مؤثر طریقے سے بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انقلابی ایجاد مستقبل میں اسمارٹ ڈیوائسز کو بغیر بیٹری یا چارجنگ کے چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

 

تحقیق کے مطابق یہ مٹیریل تھرمو الیکٹرسٹی کے اصول پر کام کرتا ہے، یعنی جب اس پر دباؤ یا کھچاؤ ڈالا جاتا ہے تو پیدا ہونے والی حرارت بجلی میں بدل جاتی ہے۔ جرنل نیچر میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اب تک تھرمو الیکٹرک مٹیریلز میں صرف فلیکسیبلیٹی (Flexibility) یعنی مٹیریل کا بغیر ٹوٹے دوسری شکل اختیار کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی جاتی تھی، جبکہ الاسٹیسٹی کو بجلی پیدا کرنے سے جوڑنے کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

 

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے مستقبل میں اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر پہننے والی ڈیوائسز کو مسلسل توانائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ فی الحال ایسی ڈیوائسز کو بیٹریوں یا بار بار چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر یہ مٹیریل انہیں چارجنگ کے بغیر مسلسل چلنے کے قابل بنا سکتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ ایجاد نہ صرف ویئر ایبل ٹیکنالوجی بلکہ طبی آلات اور چھوٹی اسمارٹ مشینز میں بھی انقلاب لا سکتی ہے، کیونکہ یہ ماحول دوست اور کم خرچ توانائی کا متبادل فراہم کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *