چینی اجتماع مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، فن لینڈ کے صدر کا انتباہ

چینی اجتماع مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، فن لینڈ کے صدر کا انتباہ - اردو خبریں

فن لینڈ کے صدر نے کہا ہے کہ چین میں ہونے والا حالیہ اجتماع مغربی طاقتوں کو کمزور کرنے کی ایک حکمتِ عملی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکا اور یورپی ممالک کو خبردار کیا کہ اگر مغربی دنیا نے جنوبی ممالک کے ساتھ عزت دار اور پُروقار تعلقات قائم نہ کیے تو وہ عالمی مقابلے میں شکست کا سامنا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 31 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت 20 ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔

کانفرنس کے فوراً بعد چین نے جاپان پر فتح کی یاد میں تیانمن اسکوائر پر تاریخی پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ایرانی صدر سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

پریڈ میں 45 فارمیشنز کے دستوں نے مارچ کیا جبکہ جدید ہتھیاروں کی شاندار نمائش بھی پیش کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *