خانیوال: ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار خورشید پر گھر کے سامنے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی کے پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔