سیاست July 25, 2025 Shahbaz Sayed

“پی ٹی آئی کا 5 اگست کی تحریک کا پلان تیار، پارٹی میں اختلافات بھی سامنے آ گئے”

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کی تحریک کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔

پارٹی قیادت نے صوبائی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کرائے۔

5 اگست کو ملک بھر میں مختلف حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عوامی سطح پر پیغام دیا جا سکے۔

ادھر پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی اجلاسوں میں سلمان اکرم راجا نے مبینہ طور پر کہا کہ “میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں”، جس پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے، لیکن اب تک اجلاس کے مقام کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور اسی دوران سندھ روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد کئی رہنما اب بھی روپوش ہیں، اور پارٹی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث ہی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت پیش آئی۔