“پی ایس ایل کی تاریخ پر دستاویزی فلم — 9 سالہ سفر کی کہانی اسکرین پر”

“پی ایس ایل کی تاریخ پر دستاویزی فلم — 9 سالہ سفر کی کہانی اسکرین پر” - اردو خبریں

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ایک خصوصی دستاویزی فلم تیار کی جا رہی ہے جو 2016 سے 2025 تک کے اس شاندار سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہوگی۔

فلم میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے چیلنجز، اور اس وقت کے حالات کو نمایاں انداز میں دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کورونا وباء کے دوران لیگ کو درپیش مشکلات اور اس مشکل وقت میں مقابلوں کو جاری رکھنے کی جدوجہد پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔

دستاویزی فلم یہ بھی واضح کرے گی کہ پی ایس ایل نے کس طرح مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ترقی کی اور آج دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگز میں شامل ہو کر ٹاپ تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *