رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80 ویں سالگرہ پر منعقدہ فوجی پریڈ دیکھنے گئے تھے۔
پیوٹن کے مترجم نے بتایا کہ گفتگو میں بائیوٹیکنالوجی کی ترقی اور انسانی اعضا کی مسلسل پیوندکاری کے امکانات پر بات ہوئی۔ اس پر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی میں انسان 150 سال تک زندگی گزار سکتے ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ چینی سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے عالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا۔ بعد ازاں پیوٹن نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ جدید طبی سہولیات اور اعضا کی تبدیلی کے طریقے انسانی زندگی کو پہلے سے زیادہ طویل اور فعال بنا سکتے ہیں۔