محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں موجود ہے۔ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے تنبیہ کی ہے کہ بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش بھی ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب اور دیگر مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
اس صورتحال پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (DDMAs) کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کو رپورٹ کریں۔