پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین، پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین، پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری - اردو خبریں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات شدید متاثر ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں 12 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ صرف ساہیوال کے 49 دیہاتوں کے لیے 30 کیمپس قائم کیے گئے۔ اسی طرح مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور رنگ پور کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

اب تک ہزاروں افراد، مال مویشی اور گندم کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متاثرین کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف متاثرین کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ راشن، کپڑوں اور ادویات کی تقسیم بھی جاری ہے۔

مزید نقصان سے بچنے کے لیے ہیڈ محمد والا سمیت مختلف مقامات پر بریچنگ پوائنٹس اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انتظامیہ اور پاک فوج کے افسران نے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں فلڈ پروٹیکشن اقدامات کا جائزہ لیا اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *