پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ — 675 ارب کا قرض مکمل ادا

پنجاب حکومت کا بڑا کارنامہ — 675 ارب کا قرض مکمل ادا - اردو خبریں

پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری — وہ قرضہ جو تین دہائیوں سے صوبے کے خزانے پر بوجھ بنا ہوا تھا، آخرکار اتر گیا۔ 675 ارب روپے کا یہ پہاڑ نہ صرف ختم ہوا بلکہ اس کے ساتھ ہی روزانہ 25 کروڑ روپے سود کی ادائیگی کا سلسلہ بھی ہمیشہ کے لیے رک گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز، چیف سیکرٹری زاہد زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں نیشنل بینک کو آخری قسط، یعنی 13 ارب 80 کروڑ روپے، بروقت ادا کی گئی۔ یہ ادائیگی نہ ہوتی تو ہر ماہ مزید 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا۔

اس قرض کی واپسی سے پنجاب کی معیشت میں نئی جان آگئی، سالانہ اربوں روپے کی بچت ممکن ہو گئی، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وسائل اب عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ یہ صرف قرض کی ادائیگی نہیں بلکہ مالی خودمختاری کی ایک نئی مثال ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *