“پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت—رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اہم مشاورت”

“پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت—رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اہم مشاورت” - اردو خبریں

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شمولیت پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

پی ایچ ایف کی درخواست پر ایف آئی ایچ نے ڈیڈ لائن، جو کل ختم ہورہی تھی، میں چند روز کی توسیع دے دی ہے۔ حکام پرامید ہیں کہ رواں ہفتے کے دوران یہ معاملہ طے پا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے 35 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے۔ ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ حکومت اخراجات خود برداشت کرے اور پی ایچ ایف کو براہِ راست فنڈز نہ دے۔ ماہرین کے مطابق قومی ٹیم کی شرکت سے نہ صرف عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی بلکہ کھلاڑیوں کو قیمتی انٹرنیشنل تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *