پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، سی پیک فیز 2 پر پیش رفت پر اطمینان

پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، سی پیک فیز 2 پر پیش رفت پر اطمینان - اردو خبریں

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، زراعت، تجارت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چینی وزیر صنعت لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو آہنی بھائی اور ہمہ موسمی اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر سمجھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے چین ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *