نیچرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرینس لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی سے حاصل کیے گئے 15 ماحولیاتی نمونوں میں سے 10 میں ٹائپ 1 پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو وائرس کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں (عمر 5 سال سے کم) کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم 99 اضلاع میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔
این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو ہمیشہ کے لیے پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔