پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کا ابتدائی شیڈول جاری، فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کا ابتدائی شیڈول جاری، فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان - اردو خبریں

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ 31 اکتوبر اور 2 نومبر کے میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، یوں طویل عرصے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 5 نومبر کو ملتان میں جبکہ بقیہ دو میچز 8 اور 9 نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی وفد پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوا تھا جو آج واپس روانہ ہو جائے گا، تاہم وفد نے ملتان کا دورہ نہیں کیا جس کے باعث وہاں میچ کے انعقاد کے امکانات کم ہیں۔

ابھی یہ شیڈول فائنل نہیں ہے اور دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد تاریخوں اور وینیوز میں ردوبدل ممکن ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم رواں ماہ پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پروٹیز نے جنوری-فروری 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل فیصل آباد میں 17 سال بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول کیے گئے تھے، مگر پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہونے پر سیریز کے تمام میچز لاہور منتقل کر دیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *