پاکستانی ٹاپ آرڈر ڈھیر، صرف 46 کے اسکور پر 5 وکٹیں گر گئیں

ڈھاکہ: شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، میرپور میں جاری میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستانی ٹیم صرف 46 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے 5 اہم بلے بازوں سے محروم ہو چکی ہے۔
اوپنر صائم ایوب 6 رنز، محمد حارث 4 رنز، کپتان سلمان علی آغا 3 رنز، حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے جبکہ محمد نواز صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
میچ سے قبل ٹاس بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو بظاہر اب تک درست ثابت ہو رہا ہے۔
پاکستان الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد۔
جبکہ بنگلادیش الیون کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
پرویز حسین ایمان، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماحدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان۔
پاکستانی ٹیم کو اب بھی میچ میں واپسی کے لیے ایک مضبوط پارٹنرشپ اور نچلے آرڈر سے کارکردگی کی اشد ضرورت ہے۔