دنیا July 26, 2025 Shahbaz Sayed

ٹی وی پروجیکٹ کا وعدہ وفا نہ ہوا — ماڈل نے فلم کے پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

ممبئی میں ایک فلم کے پریمیئر کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ماڈل روچی گُجر نے پروڈیوسر کرن سنگھ کو اسٹیج پر چپل دے ماری۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق اس واقعے سے ایک دن قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمہ دھوکہ دہی کی متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ماڈل روچی گُجر نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ وہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں کام، منافع میں حصہ اور اسکرین کریڈٹ دیں گے۔ تاہم، ان کے بقول یہ وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔