ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی عبوری ضمانت منظور

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی عبوری ضمانت منظور - اردو خبریں

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور اسے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔

ملزم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے گناہ ہے اور مقدمہ ہراسانی اور بلیک میلنگ کے لیے درج کیا گیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی، جس دن ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل ہوں گے۔

خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد اس وقت تھانہ شالیمار کے دوسرے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *