بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ سے قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
رواں سال کا یہ میگا ایونٹ بھارت کے چار شہروں اور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہوگا، جس میں شائقین کو کرکٹ کے ساتھ ساتھ ثقافت، موسیقی اور کھیل کے امتزاج سے بھرپور لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
افتتاحی تقریب کو شاندار اور یادگار بنانے کے لیے خصوصی ویژولز اور تھیمیٹک سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے ٹکٹ صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جو کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی تاریخ میں سب سے کم قیمت ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو گراؤنڈز میں لانا اور ویمنز کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔