وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی شہزادی فہد بن مقرن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبروحوصلے کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی شاہی ایوان کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی فہد بن مقرن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی۔