امریکا نے آخری کوالیفائر جیت کر ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی، جس کے بعد اب ٹورنامنٹ کی تمام 16 ٹیموں کا اعلان مکمل ہوگیا ہے۔ یہ عالمی ایونٹ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
فارمیٹ کے مطابق، 10 ٹاپ ٹیمیں اور میزبان زمبابوے براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، جن میں آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
براعظمی کوالیفائرز کے ذریعے مزید 5 ٹیموں نے اپنی جگہ بنائی، جن میں افریقہ سے تنزانیہ اور امریکا، ایشیا سے افغانستان، ایسٹ ایشیا پیسفک سے جاپان اور یورپ سے اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
یوں اب ورلڈ کپ 2024 کی تمام ٹیمیں تیار ہیں اور ایونٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ کرکٹ شائقین اگلے سال ایک اور بڑے معرکے کے منتظر ہیں۔